تحریک لبیک یارسو اﷲ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی: ڈاکٹر اشرف بلال

11 اپریل 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک لبیک یا رسولؐ اﷲ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ زرداری‘ نواز اور عمران خان کھوٹے سکے ہیں اقتدار پر آ کر ایک حکمران امریکہ کے اشارے پر ناچتا ہے تو دوسرا باری کے لئے پر تولتا ہے تحریک لبیک یا رسولؐ اﷲ نے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لئے نظام مصطفیٰ مہم شروع کردی ہے نظام مصطفیٰ ؐ متحدہ محاذ میں اکٹھے ہیں موجودہ حکومت نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی کوشش کر کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی رانا ثناء اﷲ کی قادیانیوں کی حمایت کرنے کی سزا 90 سال بنتی ہے ملتان کے این اے 155 پر مولانا عبدالعلیم جلالی الیکشن لڑیں گے جبکہ دیگر سیٹوں پر بھی امیدوار کھڑے کریں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر تحریک لبیک یا رسولؐ جنوبی پنجاب کے امیر مولانا عبدالعلیم جلالی‘ جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی نائب صدر مولانا عاشق علی قادری‘ مرتضی علی ہاشمی صدیقی‘ محمد جاوید جلالی بھی موجود تھے ڈاکٹر اشرف آصف علالی نے مزید کہا تحریک لبیک یا رسولؐ اﷲ کی سیاسی جماعت کی حیثیت سے رجسٹریشن بالکل آخری مراحل میں ہے ۔ عام انتخابات کے نتیجے میں یہی جماعت پارلیمنٹ میں مؤثر نمائندگی کرے گی حکومت 3 نومبر 2017ء کو ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کراتے ہوئے حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے سزا دے اور قادیانیوں کی شرانگیزیوں کو روکنے کے لئے قومی کونسل برائے ختم نبوت کا نوٹیفکیشن جاری کرے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہمارے نظام سے تکلیف نہیں نظام مصطفیٰ کے نفاذ سے تکلیف ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن وہ دلہن ہے جو ہر حکومت کے ساتھ ہوتی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سنی ووٹ تقسیم نہ ہو ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قندوز سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے برما کے مسلمانوں کی امداد کے لئے فنڈز اکٹھا کیا مگر برما جانے کے لئے انہیں ویزہ نہیں مل سکا ہے۔