سرکاری سکولوں کے طلبہ کلاس نہم کی رجسٹریشن فیس سے مستثنیٰ

11 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) تعلیمی بورڈ ملتان نے سرکاری سکولوں کے طلبا وطالبات کو نہم جماعت کی رجسٹریشن فیس سے مستشنیٰ قرار دے دیا اس سلسلے میں سیکرٹری بورڈ کستورا جی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طر ف سے سرکاری اداروں کے طلبا کی فیس معاف ہے تاہم ان کو پروسسنگ فیس جمع کرانا ہوگی جو 425روپے فی طالب علم ہے ، اس سہولت کا مقصد سرکاری اداروں کے طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا ہے انہوں نے کہا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، سکول سے سکول کی مائیگریشن کی جاسکتی ہے جس کے فیس 3ہزار روپے ادا کرنا ہوگی انہوں نے تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی وہ فارم اور فیس اپنی نگرانی میں بینک میں جمع کرائیں رجسٹریشن فیس فارم کمپیوٹرائزڈ ہونا چاہیے کوئی مینول چالان فارم قابل قبول نہیں ہوگا، تمام ادارے امتحانی سنٹر بننے کی صورت میں جگہ اور فرنیچر فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔