قتل کیس‘ پیشی پر دو گروپوں میں تصادم 2 افراد زخمی

11 اپریل 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان میں ضلع کچہری میں پیشی پر آنے والے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث دوافراد زخمی ہوگئے قتل کے کیس میں پیشی پر آنے والے دونوں گروپس کے ایک دوسرے پر کرسیوں ، ڈنڈوں کے وار ، شدید زخمی کردیا لڑائی چھ ماہ قبل اندرون شہر میں قتل کے کیس کے مخالفین کے درمیان ہوئی لڑائی میں محمد رشید اور مدنی زخمی ہوئے جس پر پولیس تھانہ چہلیک نے موقع پر پہنچ لڑائی چھڑواکر دونوں پارٹیوں کے بندوں کو حراست میں لے کر تھانہ چہلیک منتقل کردیا۔