ٹریفک حادثات‘ 2 افراد جاں بحق 2 زخمی
شاہ جمال‘ محسن وال (نامہ نگاران) ٹریفک کے 2 حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہعلی الصبح المناک حادثہ ڈرائیور کو اونگھ آ جانے سے ٹرک تین بیل ریڑھیوں پر چڑھ دوڑا تین مزدور بیلوں سمیت شدید زخمی ہو گئے ایک ہسپتال میں چل بسا ٹرک قبضہ میں لیکر کاروائی شروع جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔پٹرولنگ پوسٹ میر حاجی کے قریب زمان چوک کے مقام پر بھٹہ مزدور محمد عمران ماہڑا،غلام فرید ماہڑا اور کالو ماہڑا سکنہ بہادر ماہڑااپنے بیل ریڑھیوں میں جوت کربھٹہ پر مزدوری کی غرض سے صبح ساڑھے پانچ بجے آ رہے تھے کہ وہ جو نہی حاجی بگا مرحوم کے بھٹہ کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آ نے والا ہینو ٹرک جو کہ تیز رفتار تھا ان پر چڑھ دوڑا جس سے تینوں مزدور بیلوں سمیت زخمی ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور کو اونگھ آ گئی جس سے ٹرک بے قابو ہوا ڈرائیور جائے وقعہ سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر محمد عمران ماہڑا جاں بحق ہو گیا ۔ محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق ٹی چوک میاں چنوں میں موٹر سائیکل سوار سولہ سالہ نوجوان حسیب سکنہ حبیب کالونی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ٹی چوک میاں چنوں میں ناجائز ٹیکسی سٹینڈ قائم ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کئی لوگ جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔