کوٹ ادو: تیسری شادی کرنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

11 اپریل 2018

کوٹ ادو (خبر نگار) والدہ کو طلا ق دینے پر تیسری شادی کرنے والے والد کو بیٹے نے فائر مارکر قتل کر دیا،چچا شدید زخمی،اہل علاقہ نے بیٹے کو پخر لیا،خوب چھترول،بیٹا زخمی حالت میں فرار،پولیس نے چچچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ چاہ بگے والا موضع گورمانی غربی کے رہائشی 50سالہ عبدالعزیز مشوری نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اور ان دونوں کو طلاق کے بعد عبدالعزیز نے تیسری شادی کرلی،تیسری شادی کرنے پر عبدالعزیز مشوری کی پہلی بیوی کے بیٹے ذولفقار مشوری نے والد کو شادی سے منع کیا اور شادی کے بعد باپ سے تیسری بیوی کی طلاق کا مطالبہ کیا ۔ عبدالعزیز مشوری اسے طلاق نہیں دینا چاہتا تھا،گزشتہ روز عبدالعزیز اپنے بھائی محمد شریف مشوری کے ہمراہ گھر کے باہر موجود تھے کہ اسی اثناء میں ذوالفقارمشوری مسلح پسٹل آگیا اور پسٹل کے فائر مار کر والد کو قتل کر دیا ساتھ بیٹھے چچا محمد شریف مشوری پر بھی فائر کھول دئیے جس سے وہ بھی زخمی ہو گیا،فائرنگ کرنے پر چچا محمد شریف مشوری نے بھتیجے ذوالفقار مشوری کو پسٹل سمیت قابو کر لیا،فائرنگ کی آواز پر اہل علاقہ بھی اکھٹے ہو گئے جنھوں نے ذوالفقار مشوری کو تشدد کا نشانہ بنایا ،قاتل ذوالفقار مشوری پسٹل کے زور پر زخمی حالت میں فرار ہو گیا ،پولس محمود کوٹ نے زخمی چچا محمد شریف مشوری کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔