نیب لاہور کی جانب سے کرپشن کیسز میں برآمد رقوم متعلقہ اداروں کو واپس

11 اپریل 2018

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کی جانب سے کرپشن کیسز میں برآمد رقوم متعلقہ اداروں کو واپس کر دی گئی ۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے چند ایام میں 45.323 ملین کی رقوم کے چیک حوالے کیے گئے۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق مختلف کرپشن کیسز میں برآمد رقوم روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کو لوٹاء جا رہی ہیں،رقوم پاک پی ڈبلیو ڈی،سٹیزن کمیونٹی بورڈ شیخوپورہ،بینک آف پنجاب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کرپشن کیسز میں ملزمان سے وصول کی گئی ،گوجرانوالہ اریگیشن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی،پاکستان ریلویز، اسلامک انویسٹمنٹ بینک اور حبیب بینک لمیٹڈڈ کے کیسز بھی شامل ہیں ۔ کرپشن کیسز میں لوٹی گئی مکمل رقوم نیب قانون کی شک پلی بارگین کے تحت وصول کی جاتی ہے، نیب لاہور کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، کرپشن کیسز میں بغیر کسی دبائو اور صرف میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کر رہے ہیں۔