لاڑکانہ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، مشہور گلوکارہ ثمینہ سندھو جاں بحق

11 اپریل 2018

لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) لاڑکانہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے مشہور گلوکارہ ثمینہ سندھو جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کنگا گائوں میں نشے میں دھت افراد نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، گلوکارہ ثمینہ سندھو شادی کی تقریب میں گانا گانے آئی تھی، گولیوں کی زد میں آکر ماری گئی۔ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے چانڈکا ہسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان طارق جتوئی کو گرفتار کرکے پستول بھی برآمد کرلیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔