وزیر اعلیٰ بلوچستان مسافر بس میں لاہور سے اسلام آباد گئے‘ سکیورٹی پروٹوکول نہ لیا‘ ٹکٹ خود خریدی

11 اپریل 2018

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بغیر سکیورٹی اور پروٹوکول کے مسافر بس میں لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان پروٹوکول لینے سے گریز کرتے ہیں، مسافر بس میں سفر کرتے ہوئے موجودہ دور کے و زراء اعلیٰ میں نئی مثال قائم کردی، انکے ہمراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبید اللہ بابت اور سٹاف کے چند افسر تھے۔ وزیراعلی نے بس کی ٹکٹ بھی خود خریدی، عوامی اور سیاسی حلقے وزیراعلی کے اقدام کو سراہ رہے ہیں اور دیگر صوبوں کے وزراء اعلی سے مطالبہ کر رہے ہیں وہ بھی پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں۔