فلسطینی کو گولی مارنے کی ویڈیو: فوجی میڈل کا مستحق ہے: اسرائیلی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی
تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی وزیر دفاع اویگدور لائبرمین نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے جس صہیونی فوجی نے غزہ کی سرحد کے قریب فلسطینی کو گولی ماری وہ میڈل کا مستحق ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں منظر دیکھ کر بے شرمی سے یہ ریمارکس دئیے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو دسمبر میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ صحافی نے لائبرمین سے سوال کیا تھا کیا اہلکار کی تنزلی ہو گی تو وہ منہ پھاڑ کر بولے نہیں۔