تھائی لینڈ سے تجارت کیلئے معاہدے اسی ماہ متوقع
کراچی (کامرس رپورٹر) تھائی لینڈ کے اعزازی مشیر تجارت وپاک تھائی لینڈ بزنس فورم کے صدر عارف سلیمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی حکومتیں دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لئے پوری طرح سرگرم عمل ہیں اور دونوں ملکوںکے درمیان تجارت سے خوشحالی لائی جاسکے ،وہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے،عارف سلیمان نے کہا کہ آزاد تجارت معاہدے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان 6 کامیاب اجلاس منعقد ہوئے ہیں جس کے بعد توقع ہے کہ رواں سال اختتام تک معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تجار ت سست روی کا شکار ہے ،انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ نے پاکستان کو ایک اعشاریہ 47 ارب ڈالر کی اشیاء برآمد کی ہیں،جبکہ پاکستان سے درآمدی اشیاء کا حجم 150 ملین ڈالر ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تجارت کا زیادہ فائدہ تھائی لینڈ کو ہورہا ہے اور پاکستان کو آزاد تجارت معاہدے کے بعد فوائد مل سکیں گے ،انہوں نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی کی زیادتی بھی تجارت کی راہ میں رکاوٹ ہے،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ اشیاء تھائی لینڈ کی مارکیٹ میںمتعارف کرائی جائے، انہوں نے کہا کہ فروٹ اور سی فوڈ کی بہتر پیکنگ کر کے تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں جگہ بنائی جاسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے تھائی لینڈ اور کراچی چلائی جانے والی پروازیں بھی تجارت کو بڑھانے میں اہم ثابت ہوسکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ پاکستان میں سیاحتی شعبے میں تعان کرنا چاہتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تجارت میں اچھے اثرات لاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ تین روزہ نمائش تھائی لینڈ میں ستمبر کے مہینے میں منعقد ہوگی۔