پیناسونک نے کراچی میں شورومز کا افتتاح کردیا
کراچی(کامرس رپورٹر)پیناسونک مارکیٹنگ مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ جو کہ ایک بڑا جاپانی ادار ہ ہے ، اس نے اپنی کارباری حکمت عملی کے تحت دو نئے شورومز کا آغاز کردیا ۔تاکہ پاکستان میں کسٹمرزکو رابطے میں لایا جاسکے۔یہ دونوں شورومز رافع پیناٹیک کلفٹن شون سرکل اور ایس ای ڈیجیٹل مکی ہائوس نزد شرف آباد چورنگی پر واقع ہیں۔ جہاں پیناسونک کی مصنوعات مداحوں کو ایک ہی جگہ پر فراہم کرے گی۔اس موقع پر ہیرو کی سوجیما جو کہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے پیناسونک کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں انہوں نے ان شورومز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ’’ان غیرمعمولی شورومز کا سوسالہ جشن کے موقع پر آغاز وقت کی ضرورت ہے۔