مصنوعات کی رجسٹریشن تاجروں کے مفاد میں ہے:علی ایسوسی ایٹس

11 اپریل 2018

کراچی (کامرس رپورٹر)لاء فرم علی اینڈ ایسوسی ایٹس نے ملک کی تمام آٹو موبائل اسپئرپارٹس ایسوسی ایشنزمیں مصنوعات کے برانڈز کی رجسٹریشن کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔اسی حوالے سے ایک سیمنار PASPIDA کے کراچی آفس میں منعقد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں ایسوسی ایشن ممبران ، عہدادارن، بزنس کمیونٹی اور دوکاندار حضرات نے شرکت کی۔ خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ٹریڈمارک و کاپی رائٹ کی رجسٹریشن کی اہمیت و افادیت اور اس سے جڑی ملکی معشیت کی ترقی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا۔مقررین کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو یہ رائے بھی دی گئی کہ وہ اپنی مصنوعا ت کے ٹریڈمارکس اور کاپی رائٹ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ان کی رجسٹریشن کروائیں تاکہ مستقبل میںان کی پروڈکٹس کے حوالے سے انہیں پیش آنے والی ممکنہ جعلسازی سے باآسانی نمٹا جاسکے ۔ ماہرین نے کہا کہ ٹریڈمارک وکاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کے کیسز میں جلداور بروقت قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لیے مصنوعات کے مالکانہ حقوق کی رجسٹریشن کو یقینی بنا یا جائے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...