ایف ڈبلیو او اور نیشنل بنک میں تعاون کا عزم

11 اپریل 2018

راولپنڈی(کامرس ڈیسک) فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او ) ایک نظریے اور کاروباری انداز میں قومی متحرک منصوبوں پر کام کا آغاز کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ ایف ڈبلیو او کی مہارت کام کا معیار اور کارکردگی بین الاقوامی معیار پر جانی جاتی ہے ۔ این بی پی ایف ڈبلیو او کے ساتھ منسلک ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے ۔اس بات کا اظہار نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او کے ہمراہ بریفنگ کے دورا ن کیا۔ جنرل افضل نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کے تمام افیئرز مکمل طور پر کمرشل اور کاروباری انداز کی بنیاد پر کنڈکٹ کرتی ہے ۔ملاقات میںدونوں اداروں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے پر بھی زور دیا گیا۔بریفنگ میں این بی پی کے گروپ چیف کارپوریٹ بینکنگ سید جمال بقر ، گروپ چیف انویسٹر بینکنگ رحمت علی حسنی ، گروپ بینکنگ ، گروپ چیف کریڈٹ مینجمنٹ گرو عثمان شاہد ، ریزیڈنشل ہیڈ کارپوریٹ بینکنگ عابد کچلو، اور دیگربھی موجود تھے۔