یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

11 اپریل 2018

نیویارک(آن لائن)امریکا اور یورپی سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کیوجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی کم ہونے کا امکان ہے۔نیویارک کا ڈائو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ کر 23979.10 پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.3 فیصد بڑھ کر 2613.16 پوائنٹ پر بند ہوا۔
ناسڈک کمپوزٹ انڈیکس 0.5 فیصد اضافے کیساتھ 6950.34 پوائنٹ پر بند ہوا۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ کر 7194.75 پوائنٹ پر بند ہوا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کیساتھ 12261.75 پوائنٹ پر بند ہوا۔پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 5263.39 پوائنٹ پر بند ہوا۔یورو سٹاک 50 انڈیکس 0.5 فیصد بڑھ کر 3413.05 پوائنٹ پر بند ہوا۔