عالمی مارکیٹ :ربڑ کے نرخ بڑھ گئے
ٹوکیو(آن لائن)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کیوجہ جاپانی سٹاک میں کمی اور چین کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔منگل کو جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کیلئے سودے 2 ین بڑھ کر 181.3 ین (1.69 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔
شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کیلئے سودے 60 یوان بڑھ کر 11450 یوان (1818 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کیلئے سودے 0.3 امریکی سینٹ بڑھ کر 135.8 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔