بھارتی سونے کی درآمد میں نصف سطح تک کمی

11 اپریل 2018

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران بھارت کی سونے کی درآمد قریبا نصف رہی جس کیوجہ قیمتوں میں اضافے کے باعث طلب میں کمی ہے۔
منگل کو عالمی کنسلٹنسی کمپنی جی ایف ایم ایس کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران بھارت کی سونے کی درآمد 52.5 ٹن رہی جبکہ مارچ 2017 ء کے دوران 103.7 ٹن سونا درآمد کیا گیا تھا۔بھارت کی جانب سے سونے کی درآمد میں کمی کا اثر عالمی منڈی کے نرخوں پر پڑنے کا امکان ہے جو پہلے ہی دسمبر کی نسبت 8 فیصد بڑھ چکے ہیں۔بھارتی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ جنوری سے مارچ (سہ ماہی) کے دوران سونے کی کل درآمد 163.1 ٹن رہی جو 2017 ء کی پہلی سہ ماہی کی نسبت 32 فیصد کم ہے۔