کرم ایجنسی اوربہاولپور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام6‘ دہشت گرد گرفتار

11 اپریل 2018

کرم ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا۔ نیٹ ورک پاراچنار میں دہشتگردی کی 3 بڑی وارداتوں میں ملوث تھا۔ تین دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ دہشت گردوں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ دہشتگرد خودکش اور سڑکوں پر بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں ملوث ہیں۔ دہشتگردوں کی نشاندہی پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
بہاولپور(نامہ نگار)بہاولپور میں بڑا دہشت گردی کا منصوبہ سی ٹی ڈی نے ناکام بنادیا۔موضع حوت والا سدرن بائی پاس کے قریب سے 3 دہشت گرد اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی بہاولپورنے دہشت گردی کی بڑی وردات ناکام بنادی گئی گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کی دہشت گرد تنظیم عمارات اسلامی سے بتایا گیا ہے خطرناک گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ابو امیر۔محمد مدثر اور محمد تقی کے ناموں سے ہوئی ہے دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 کلو دھماکہ خیز مواد۔میٹر سیفٹی فیوز۔2 ڈیٹونیٹرز اور بال بیرینگ سمیت دیگر سامان برآمدہوا۔گرفتار دہشت گرد بہاولپور کے حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔