سرمایہ کاروں کے مزید 8ارب 35کروڑ ڈوب گئے
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان برقراررہا، کے ایس ای 100 انڈیکس103.89 پوائنٹس کی کمی سے 46476.73 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں8 ارب35 کروڑ86 لاکھ 11 ہزار233 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں45کروڑ49 لاکھ46 ہزار815 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میںایک کروڑ70 لاکھ42ہزار500 حصص کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو سرمایہ کار میں منفی رجحان رہا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس103.89 پوائنٹس کی کمی سے 46500پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد سے کم ہوکر 46476.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 57.09 پوائنٹس کی مندی سے 23341.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 16.80 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 162.15 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس225.73پوائنٹس کی کمی سے 18038.86 پوائنٹس پر بند ہو ا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس195.26پوائنٹس کی تیزی سے 21722.68پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 98.58 پوائنٹس کے اضافے سے 23084.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر372کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے210کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،146کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت121روپے کے اضافے سے12980روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایکسائڈ پاکستان کے حصص کے سودے بھی20.67روپے کی تیزی سے 434.18 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی کالگیٹ پارلمولیو اورپاکستان ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ کالگیٹ پارلمولیو کے حصص کی قیمت 153.99 روپے کی مندی سے 2946.01 روپے اورپاکستان ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی25روپے کی کمی سے1900روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبارلوٹی کیمیکلز ایکس ڈی کے حصص میں ہوا جوایک کروڑ80لاکھ23ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت10.99روپے سے شروع ہوکر14پیسے کے اضافے سے 11.13روپے پر بند ہوئی جبکہ اینگرو پولیمر ایکس ڈی کے ایک کروڑ 54 لاکھ 88 ہزارحصص کے سودے 38.75 روپے سے شروع ہوکر15پیسے کی تیزی سے 38.90روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 21کروڑ98 لاکھ 31 ہزار 970 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم7 ارب 90 کروڑ43لاکھ470روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل95کھرب 7ارب 29 کروڑ 30 لاکھ 2ہزار301روپے سے گھٹ کر 94 کھرب 98ارب 93 کروڑ 43 لاکھ 91 ہزار68روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی ، 30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ4 کروڑ 48 لاکھ 35 ہزار504حصص کا کاروبار ہوا۔