عمران نے کبھی اداروں، عدالتوں کا احترام نہیں کیا، آصف کرمانی

11 اپریل 2018

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کبھی عدالتوں اور اداروں کا احترام نہیں کیا۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں۔ عمران خان کا سیاسی مخالفین کے لئے لب و لہجہ شائستگی کے زمرے میں نہیں آتا۔