گوادر میں ایف پی سی سی آئی آفس کے قیام کیلئے زمین الا ٹ کر نے کے اعلان پر تاجر برا دری کا اظہار مسرت

11 اپریل 2018

کرا چی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی تا جر برداری اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈ سٹر ی کے تمام ممبرا ن صو با ئی وزیر بلو چستان حسین اسلا م کے اس عمل کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے جس میں انہوں نے صو بائی وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بز نجو کی طرف سے ایف پی سی سی آئی کو ایک ایکڑ زمین ہما رے رابطہ کے آفس کے قیام کیلئے بلا معا وضہ الا ٹ کی ہے ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈ سٹر ی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر اور نا ئب صدر طا رق حلیم نے بھی صو بائی وزیر کے اس عمل کو سراہتے ہو کہاکہ مستقبل میں ایف پی سی سی آئی کے گودار میں آفس کے قیا م سے اور وہ بھی چین پاکستان اکنامک کو ری ڈور کی سر گر میوں کے حوالے سے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے اس سے تمام کا روباری حضرات کو گو رنمنٹ سے اور غیر ملکی سر مایہ کا روں سے رابطہ میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور سابق چیف ایگز یکٹو TDAPایس ایم منیر نے بلو چستا ن گو رنمنٹ پر جلد الاٹ منٹ کیلئے زور دیا ہے۔
تا کہ جلد سے جلد ایف پی سی سی آئی کے دفتر کا قیام عمل میں لا یا جا سکے اور یہ آفس جلد ہی اپنی کا روباری سر گر میاں شروع کر سکے اور یہی تمام ایف پی سی سی آئی کے ممبرا ن کی خواہش بھی ہے ۔