سماجی ترقی کے حوالے سے ٹیلی نار کی کاوشیں
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ملک کے صف ِ اول کی ٹیلی کام و ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ، ٹیلی نار پاکستان نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف نمبر ۰۱ ’عدم مساوات میں کمی‘ پر پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہدف کے حصول کے لیے سسٹین ایبلٹی کانفرنس کا انعقادکیا۔ تقریب میں ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے پائیدار ترقی کے فروغ کے اقدامات ، معاشروں کو بااختیار بنانے کے کمپنی کے عزم اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پیش رفت تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرایک مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں مقررین نے عدم مساوات میں کمی کے عمل میں درپیش مشکلات اور سرکاری و نجی شعبہ جات کے باہمی تعاون سے لوگوں کو بااختیار بنانے اور سماجی و معاشی ترقی کے فروغ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن، ٹیلی نار گروپ کی ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اینڈ چیف کارپوریٹ افیئرز آفیسر Wenche Agerup، سی ای او ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان، یو این ڈی پی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرIgnacio Artaza ، یونیسف پاکستان کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹرCristian Munduate ، پلاننگ کمیشن کے ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پلان انٹرنیشنل کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ ٹیلی نار پاکستان کے ملازمین نے شرکت کی۔