کورین وفد نے اسمارٹ زون الیکٹرونکس فیکٹری کا دورہ کیا

11 اپریل 2018

لاہور(کامرس ڈیسک)کورین وفد نے لاہور میں واقع اسمارٹ زون الیکٹرونکس فیکٹری کا دورہ کیا۔وفد میں جنوبی کوریا کے سفیرمسٹر ہی کواک سنگ سامسنگ الیکٹرونکس پاکستان کی ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹرمسٹر ینگ اورڈائریکٹر کنزیومر الیکٹرونکس ڈویژن مسٹر کیونگ شامل تھے۔اس موقع پر وفد کا خیر مقدم فیکٹری ٹیم کے ہمراہ سی ای آوا سمارٹ زون الیکٹرونکس شاکر اللہ حکیم اوربزنس یونٹ ہیڈ-سید کاشف علی نے کیا ۔وزٹ کے دوران سامسنگ پاکستان اور اسمارٹ زون الیکٹرونکس کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا اور ایک مضبوط پارٹنر شپ کے تحت مستقبل میں مزید اچھا کاروبار کرنے کا عزم کیا گیا۔جس کے نتیجے میں ماہِ مئی سے پاکستان میںسامسنگ کی ایل-ای-ڈی (LED) اسمبلنگ 55 سے بڑھ کر82تک اپ گریڈ ہورہی ہے۔