آغا اسٹیل انڈسٹریز نے 5ارب کا سکوک لانچ کردیا

11 اپریل 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)آغا اسٹیل انڈسٹریز نے 5ارب کا سکوک جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اس سلسلے میں حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الحبیب کو لیڈ ایڈوائزر اور ارینجر مقرر کیاہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمپنی 10اپریل سے 30اپریل تک سرمایہ کاروں کی بڈ وصول کرے گی۔5ارب کے سکوک میں ایک ارب کا گرین شو آپشن بھی ہوگا۔سکوک کا دورانیہ 6سال کا ہوگا جس میں 2سال کا گریس پیپر پیریڈ بھی شامل ہوگا۔سکوک سے حاصل ہونے والے فنڈز کے ذریعے آغا اسٹیل انڈسٹریزنئی ری رولنگ مل بھی لگائے گی جس سے کمپنی کی موجودہ پیداواری صلاحیت 1.5 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ سے بڑھ کر6.5لاکھ میٹرک ٹن سالانہ ہوجائے گی۔آغا اسٹیل انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسین آغا نے اپنے بیان میں کہاکہ سکوک سے حاصل ہونے والے فنڈز سے موجودہ پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ نئی ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کے ذریعے آغااسٹیل انڈسٹریز توانائی کے استعمال میں 30فیصد تک کمی لائے گی جوکہ انڈسٹری میں سب سے بہتر ہوگا۔