نگران وزیراعظم کا چنائو، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر آج ملاقات کرینگے
اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیراعظم کے انتخاب کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات (آج) بدھ کو متوقع ہے، جبکہ نگران وزیراعظم کیلئے تصدق جیلانی، ڈاکٹر حفیظ پاشا، ڈاکٹر شمشاد اور عشرت حسین کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔