لاہور ہائیکورٹ پیشی پر آئے پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کی لڑکی کے رشتہ داروں نے درگت بنا دی
لاہور (نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ پیشی پر آنے والے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی لڑکی کے ورثاء نے درگت بنا دی،پولیس کے موقع پر نہ پہنچنے کی وجہ سے لڑکی کے لواحقین لڑکے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی بیوی کواغواء کر کے لے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقہ میںہائی کورٹ کے باہر پیشی پر آنے والے عمران اور حمیرا بی بی نے ایک ماہ پہلے پسند کی شادی کی تھی جس کے گھر والوں نے پتوکی میں حمیرا بی بی کے اغواء کا مقدمہ درج کر ادیا تھا۔ اس سلسلے میں حمیرا بی بی لاہور ہائیکورٹ میںدفعہ 64کے بیان دینے کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ آئی لیکن اس کے ورثاء جو کہ پہلے سے ہی وہاں گھاٹ لگا ئے بیٹھے تھے۔انہوں نے ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہی میاں ،بیو ی کوپکڑ کرخوب تشدد کا نشانہ بنیا اور اور حمیرا کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اتنی ہنگامہ آرائی کے باوجود مزنگ پولیس موقع پر نہ پہنچی جس کی وجہ سے عمران کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سمیرا کے لواحقین اسے اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے ۔
مائوں کی سنائی داستانیں
مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے ...
کپتان نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی
کپتان نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی، ندیم افضل چن ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی ...
خواجہ آصف نےخود ووٹ کےتقدس کو پامال کیا,یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے ...
پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو سسرالیوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا
ایبٹ آباد( نامہ نگار) تھانہ میرپور کی حدود بانڈہ علی خان میں پسند کی شادی ...
کراچی میں فائرنگ و تشدد‘ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے سمیت4 افراد ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے ...
فائرنگ و تشدد‘ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے سمیت4 افراد ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے ...