سمبڑیال: پرنسپل کی غفلت سے نرسری کا طالبعلم کئی گھنٹے سکول میں بند، رونے کی آواز سن کر باہر نکالا گیا

11 اپریل 2018

سمبڑیال (نامہ نگا) پرنسپل کی غفلت سے 5سالہ نرسری کا طالب علم کئی گھنٹوں تک سکول میں بند رہا، اہل محلہ نے بچے کے رونے کی آواز سن کر باہر نکالا۔ تفصیلات کے مطابق موضع بھوپالوالہ میں واقع لٹل سکالر سکول کی پرنسپل صباء زوجہ اشتہاری ملزم داؤد بٹ کی غفلت سے نرسری کلاس کا تقریباً 5 سالہ طالب علم محمد سلیمان ولد محمد سلیم چھٹی کے بعد کئی گھنٹوں تک سکول میں بند رہا جبکہ پرنسپل سکول بند کر کے گھر کو چلی گئی۔ گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹوں تک بچے کو رشتہ داروں کے گھر اور گاؤں میں تلاش کیا، کچھ گھنٹوں بعد اہل محلہ نے سکول سے بچے کے رونے کی آواز سن کر بچے کو باہر نکالا، اہل خانہ نے پریس کلب سمبڑیال میں احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے سکول پرنسپل صباء کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔