جوڈیشل کمپلیکس میں اڈیالہ جیل سے پیشی پر لائے گئے قیدیوں کے ’’گونواز گو ‘‘ کے نعرے

11 اپریل 2018

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں اڈیالہ جیل سے پیشی پر لائے گئے قیدیوں نے ’’گونواز گو ‘‘ کے نعرے لگا دیئے۔ تفصیل کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب اڈیالہ جیل سے پیشی پر لائے گئے قیدیوں نے گونواز گو کے نعرے لگانا شروع کر دیئے ۔ قیدی بار کی کھڑکی سے ہاتھ سے بنے گو نواز گو کے نعرے والے پوسٹرز میڈیا نمائندوں کی طرف پھینکتے ہوئے بلند آواز میں مطالبہ کیا کہ ہماری آواز عوام اور حکومت تک پہنچائی جائے تاہم پولیس اہلکاروں کی طرف سے منع کرنے اور کافی تگ و دو کے بعد صورتحال پر قابو پا لیا گیا ۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...