لاء کالجز، یونیورسٹیوں کا الحاق، فیصل آباد ڈویژن جامعہ پنجاب کے دائرہ اختیار میں آ گیا

11 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی لاء کالجزاور یونیورسٹیوں کے الحاق سے متعلق کیس میںفیصل آباد ڈویژن کوپنجاب یونیورسٹی کے دائرہ اختیار میں شامل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے کمشنر ز کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے اسلام آباد بار کونسل کو مقدمے میں فریق بننے کی اجازت دیدی، جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاء کالجز اور یونیورسٹیوں کے الحاق سے متعلق کیس کی سماعت کی تو سندھ اور خیبر پی کے کی صوبائی بارکونسلز نے کمشنزکی رپورٹ جمع کرائی، سماعت کے دوران جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا براہ راست نئی درخواستیں نہیں لی جائیں گی، شکایت کی صورت میں پاکستان بار کونسل سے رجوع کیا جائے، عدالت نے کہا بارکونسل کے کمشنزکی رپورٹس آنے کے بعد نظر ثانی کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔ عدالت نے واضح کیا بارکونسلوں اور یونیورسٹیوں کے ذریعے لاء کالجز کاجائزہ لینے کامقصد غیرمعیاری کالجزکی نشاندہی کرنا ہے، بعدازاں کیس کی مزید سماعت 24اپریل تک ملتوی کردی گئی۔