کار درخت سے ٹکرانے پر سینئر ممبر پبلک سروس کمشن ارشد بھٹی جاں بحق

11 اپریل 2018

رائیونڈ (نامہ نگار) ممبر پبلک سروس کمشن پنجاب اور سابق سیکرٹری کمیونیکیشن محمد ارشد بھٹی گذشتہ روز کار حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ وہ کچھ اسامیوں کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز کرنے اپنی سرکاری گاڑی نمبر LEG-16-4224 پر لاہور سے ملتان جا رہے تھے۔ کہ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب ان کی گاڑی سڑک کنارے ایک درخت سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی بُری طرح تباہ ہوگئی۔ محمد ارشد بھٹی کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔ مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ جبکہ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔ متوفی سیکرٹری فنانس حامد محمود شیخ کے ہم ذلف تھے۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج 1:30 بجے دوپہر مین مسجد ڈبلیو بلاک فیز III ڈیفنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔