شیخوپورہ: جھگڑے پر بیوی کو درانتی سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا

11 اپریل 2018

شیخوپورہ/ فاروق آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ ڈیرہ چوباری والا میں خاوند نے درانتی سے بیوی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا۔ فاروق آباد کے محلہ دارالسلام کا عباس بیوی کے ہمراہ چارہ کاٹنے کھیتوں میں گیا جہاں دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر عباس نے نسیم بی بی کو درانتی سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا۔ خاتون موقع پر دم توڑ گئی۔