شرقپور شریف: گھریلو ناچاقی پر بہن کو پھندا دے کر قتل کر دیا

11 اپریل 2018

شرقپور شریف (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر پھندا دے کر بہن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ بتایا گیا نواحی علاقہ ڈھامکے کی نصرت بی بی کو اس کے بھائیوں اکبر وغیرہ نے پھندا دے کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے معلوم ہوا کہ گھر میں بھائیوں اور بہن کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا جس سے یہ واقعہ رونما ہوا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔