35 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 2کاریں، 7 موٹر سائیکلیں چوری

11 اپریل 2018

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوںاور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ نولکھا کے علاقہ لوہا مارکیٹ میں ماجد حسین کے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7 لاکھ، شاہدرہ کے محلہ قریشیاں کے رہائشی دلاور کے گھر خاتون سمیت تین ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر 5 لاکھ، پرانی انارکلی میں یاسر کے گھر سے 3 لاکھ 50 ہزار، لٹن روڈ میں طاہر کے گھر سے 2 لاکھ 90 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گلشن اقبال میں سعد اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ، گلشن اقبال میں سرفراز کے گھر سے 2 لاکھ 20 ہزار، ساندہ میں خرم کے گھر سے 2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، مصری شاہ میں عاشق سے 4 لاکھ 60 ہزار، باٹاپور میں الیاس سے اڑھائی لاکھ، شاہدرہ میں سبطین سے ایک لاکھ 17 ہزار، لٹن روڈ میں جمیل سے 70 ہزار، اقبال ٹائون میں طارق سے 40 ہزار، مصطفی ٹائون میں شاہد علی کی دکان سے 32 ہزار، شمالی چھائونی میں شاہد سے 20 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے جنوبی چھا ئو نی سے صادق، مصطفی آباد سے شاکر کی گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ سے کاشف، مغلپورہ سے اشرف، غالب مارکیٹ سے ندیم، جوہر ٹائون سے امین، ٹائون شپ سے علی، ملت پارک سے اختر، گجرپورہ سے غلام حسین کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔