رائے ونڈ:5 روز سے لاپتہ بچہ خبر کی اشاعت کے بعد پولیس نے ڈھونڈ نکالا

11 اپریل 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) خبر کی اشاعت کے بعد پانچ روز سے لاپتہ ساتویں جماعت کا 13سالہ حامد منظور کو پولیس نے ڈھونڈ نکالا، غریب والدین نے اخبارات اور رائے ونڈ پولیس کے حق میں نعرے لگائے، گزشتہ روز اخبار میںخبر نشر ہوئی کہ رائے ونڈ کے محلہ اسلام آباد میں غریب رنگ ساز کا بیٹا سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے،گزشتہ روز سبزہ زار پولیس کو مشکوک انداز میں پھرتا ہوا ایک بچہ ملا جس نے سکول کی وردی پہنی ہوئی تھی، رائے ونڈ پولیس سے رابطہ کرکے بچہ رائے ونڈ لایا گیا اور غریب والدین کے حوالہ کردیا گیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...