قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے خالد خان تحریک انصاف میں شامل

11 اپریل 2018

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی خالد خان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ خالد خان نے عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ خالد خان چار سدہ سے قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے منتب ہوئے تھے۔