نیب، سستی موٹر سائیکل کے نام پر اربوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

11 اپریل 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب سستی موٹر سائیکل فراہمی کے نام پر ہزاروں لوگوں سے اربوں روپے بٹورنے والے شریک ملزم عرفان بشیرکو گرفتارکر لیا۔ نیب کے مطابق عوام کو سستے موٹر سائیکل فراہمی کے وعدے پر ملزمان کی جانب سے فروری2017میں ایس ای سی پی سے ملٹی لیول مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی جوسپیئر پارٹس کی درآمد و برآمد کے نام پر رجسٹر کروائی گئی۔بعد ازاں مرکزی ملزم احمد سیال نے شریک ملزمان کی ملی بھگت سے مذکورہ کمپنی کو منافع نیٹ ورک مارکیٹنگ کے نام سے دیگر شہروں جن میں فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، سرگودھا، ملتان، لیہ، چیچہ وطنی، پاک پتن اور ٹوبہ سمیت دیگر شہر شامل ہیں، میںمتعدد دفاتر کھولے اور سینکڑوں ایجنٹس کی مددسے اربوں روپے بٹورنے کا کاروبار شروع کر دیا ملوث ملزمان کی جانب سے مذکورہ شہروں میں سینکڑوں غیر قانونی دفاتر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں سینکڑوں ایجنٹس ایک سے تین ہزار روپے فی موٹر سائیکل کمیشن پر ہزاروں لوگوں سے اربوں روپے وصول کرتے ہوئے ایم این ایم نامی کمپنی کے دفاتر میں جمع کرواتے رہے ۔