ہائیکورٹ:تعلیمی بورڈ کے گریڈ17 اور 18 کے مستقل ہونے والے افسروں کو بھرتی کے دن سے ریگولر تسلیم، بقایاجات ادا کرنے کا حکم
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور تعلیمی بورڈ کے گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے مستقل ہونے والے افسران کو نوکری کے آغازکرنے کے دن سے ہی مستقل شمار کرنے اور بقایاجات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تعلیمی بورڈ لاہور کے کنٹریکٹ افسران کو کئی سالوں بعد مستقل کیا گیا، بورڈ نے روز اول اور نوکری جوائن کرنے کی تاریخ سے مستقل کرنے کی بجائے ریگولر ملازمت کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے مستقل کیا جو کہ امتیازی سلوک اور آئین کی خلاف ورزی ہے، بورڈ کے اس اقدام ان کی سنیارٹی اور مراعات متاثر ہو رہی ہیں۔
،جس پر عدالت نے تعلیمی بورڈ کے گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے مستقل ہونے والے والے افسران کو نوکری جوائن کرنے کے دن سے ہی مستقل شمار کرنے اور بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔