ڈیفنس بی : تیز رفتارکار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
لاہور (نامہ نگار)ڈیفنس بی کے علاقے میں تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ بچوں کے باپ کوکچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔بتایا جاتا ہے خانیوال کارہائشی48سالہ اشرف رنگ سازی کا کام کرتھا تھا گزشتہ روز پیدل سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اشرف کو کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔