سیالکوٹ: خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والا ملزم فیض الرسول جیل سے رہا

11 اپریل 2018

سیالکوٹ(نامہ نگار) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے چہرے پرپارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران سیاہی پھینکنے والے فیض الرسول کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ سے رہا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ فیض الرسول نے دس مارچ کو مرے کالج روڈ پر مسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن کے دوران خواجہ محمد آصف کے چہرے پر سیاسی پھینک دی تھی جس پر ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے ڈی پی او اسد سرفراز کی رپورٹ پر فیاض الرسول کو نقص امن عامہ کی دفعہ 3کے تحت تیس روزہ حراستی حکم (ڈی ٹینشن آڈر) پر جیل بھیج دیا تھا۔ تیس روز مکمل ہونے پر منگل کی شام کو فیض الرسول کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔
رہا