فیروزوالا:چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی زیورات سے محروم
فیروز والہ (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی دیگر سامان لوٹ کرلے گئے بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بنک سے رقم لیکر آنے والے شہری سے چار لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے راجہ کالونی میں نامعلوم چوروں نے دکاندار عامر شہزاد کا موبائل فون چوری کر لیا۔ نبی پور کے قریب ڈاکوؤں نے رکشہ سوار شہزاد احمد اس کی فیملی زیورات سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر وسیم احمد کو روک کر موٹرسائیکل چھین لی۔