ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا طالب علم ہسپتال میں دم توڑ گیا
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کے سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا ساتویں جماعت کا طالب علم 14سالہ بیٹا جو گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میںزخمی ہوکر جنرل ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تھا ، انتقال کرگیا ،مرحوم عمر شعیب کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔