کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ریاستی ظلم و جبر سے نہیں روکا جا سکتا: سابق صدر فیروز والا بار
فیروزوالہ (نامہ نگار) فیروزوالہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی محمد عرفان بھلا ایڈووکیٹ نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اقوام متحدہ اور سپر پاورز کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کا فوراً نوٹس لینا چاہیے۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی شہادتوں پر پاکستان، برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا بھر کے مسلمان رنجیدہ اور سراپا احتجاج ہیں۔ حاجی محمد عرفان نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ریاستی طاقت کے بل پر پرُامن اور جائز تحریک آزادی سے نہیں روکا جا سکتا۔