بہنوئی نے مکان ہتھیانے کے لئے سالے کو قتل کیا، خود ہی مقدمے کا مدعی بن گیا

11 اپریل 2018

لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے سلیمان کے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم ثاقب کو گرفتار کرکے آلہ قتل پسٹل برآمدکرلیاہے۔بہنوئی ثاقب نے دومرلے کا مکان ہتھیانے کی خاطر اپنے سالے سلیمان کو قتل کرکیا اور وہ خود ہی مقدمے کا مدعی بن گیاتھا۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی۔ ملزم ثاقب نے سسرالی جائیداد دو مرلے کا ہتھیانے کی خاطر اپنے سالے سلیمان کو قتل کیا اور پھر خود مدعی مقدمہ بن گیا۔