معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

11 اپریل 2018

لاہو ر (سٹاف رپورٹر)مصری شاہ کے علاقہ میں رشتہ داروں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے دوران راہگیرسمیت 2افراد زخمی جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے زخمی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا۔ رانا شہزاد کو اس کے رشتہ دار بلال اور حیدر نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا اس فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔