سیف سٹی اتھارٹی میں پولیس کمیونی کیشن آفیسرز کی بھرتی مکمل

11 اپریل 2018

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹرپنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں دو سو بیس پولیس کیمونیکیشن آفیسرز کے تیسرے بیج کی بھرتیاں مکمل ہو گئی ہیں۔نئے بھرتی ہونے والے پولیس کیمونیکیشن آفیسرز کو سیف سٹیز ٹریننگ سینٹرمیں 2 ماہ کا تربیتی کورس کرایا جائے گا۔مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی علی عامرملک نے نئے بھرتی ہونے والے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز سے خطاب میں انہیں ادارے کے کام سے متعارف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی، پولیس کلچر میں تبدیلی کیساتھ پاکستان کا جدید ترین پراجیکٹ ہے۔