کرپشن کیسز میں وصول شدہ رقوم متعلقہ اداروں کو واپس

11 اپریل 2018

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور شہزاد سلیم کیجانب سے مختلف کرپشن کیسز میں وصول شدہ کروڑوں روپے مالیت کی رقوم متعلقہ اداروں کوواپس لوٹا ئی گئیں معلوم ہو اہے کہ نیب لاہورمیں زیر تفتیش مختلف کرپشن کیسز جن میں پاک پی ڈبلیو ڈی ،سٹیزن کمیونٹی بورڈ شیخوپورہ، ایمریٹس بینک انٹر نیشنل ، پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ، پاکستان ریلویز ، سپریم گمز پرائیویٹ لمیٹیڈ، بینک آف پنجاب، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، گوجرانوالہ اریگیشن کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کیسز شامل ہیں۔