ہانگ کانگ سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والا پاکستانی ائرپورٹ سے گرفتار

11 اپریل 2018

لاہور (خبرنگار) ہانگ کانگ سے نکالے جانے والے گجرات کے ندیم صدیق کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ ندیم صدیق کے مطابق 2003 میں چینی ویزے پر چین گیا جہاں سے وہ ہانگ کانگ چلا گیا اور وہیں قیام پذیر ہو گیا۔ دو سال قبل اسے امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا اور دو سال کی سزا کاٹنے کے لئے جیل بھجوا دیا۔ جیل میں سزا کاٹ کر وہ پاکستان واپس پہنچا تو امیگریشن حکام نے اسے گرفتار کرکے تھانہ پاسپورٹ سرکل بھجوا دیا۔