بغیر ویزاپاکستان آنے والی جنوبی افریقہ کی خاتون کو ائرپورٹ سے لوٹا دیا گیا

11 اپریل 2018

لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے امیگریشن نے بغیر ویزا پاکستان آنے والی جنوبی افریقی خاتون آسیہ کو واپس لوٹا دیا۔ آسیہ سعودی ائرلائنز کی پرواز ایس وی 736 کے ذریعے لاہور پہنچی تھی۔ ویزا نہ ہونے پر اسے ایس وی 735 پرواز کے ذریعے واپس بھجوا دیا گیا۔