محکمہ پولیس میں تقرر و تبادلے

11 اپریل 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر)محکمہ پولیس میں ڈی آئی جی آپریشن نے ایس ایچ او ز کے تقرر وتبادلے کر دئیے تھے معلوم ہو اہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف نے انسپکٹر عبداللہ جان کو تھانہ جنوبی چھائونی سے پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سب انسپکٹر عاصم جہانگیر کو سمن آباد سے جنوبی چھاونی جبکہ پولیس لائن سے سب انسپکٹر فہد منصور کو تھانہ سمن آبادتعینات کر دیا۔ محکمہ پولیس میں درجہ چہارم کی مختلف شعبوں کے اندر بھرتی کا آغاز ہوگیا جوکہ 13 اپریل تک جاری رہے گا۔