25 انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

11 اپریل 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مفرور انسانی سمگلروں کے مقدمات کی سماعت کی گئی، پچیس انسانی سمگلروں کی جائیدادیں فوری ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔سینٹرل عدالت کے جج نے مفرور انسانی سمگلروں کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے پچیس انسانی سمگلروں کی جائیدادیں فوری ضبط کرنے کا حکم سنا دیا ہے اور ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ ان پچیس انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کر کے ایک رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔