پاکستان بنانے والوں کے وارث ملک بچانے کیلئے نکل پڑے ہیں: اشرف جلالی

11 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ داتا گنج بخش ہجویری اور حضرت خواجہ غریب نواز اجمیری کے مشن کی ترجمان ہے، آج پاکستان بنانے والوں کے وارث پاکستان بچانے کے لئے کمر بستہ ہو گئے ہیں۔